اسلام آباد میں غزہ کے محصور شہریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے خواتین اور طالب علموں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا

اسلام آباد میں غزہ کے محصور شہریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے خواتین اور طالب علموں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی
ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان کی سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے غزہ میں انسانی المیے میں روز بروز اضافہ اور مغرب کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں
سماجی کارکن عائشہ نے سمندری راستے سے غزہ کے جنگ سے متاثرہ افراد کو خوراک اور ادویات کی فراہمی پر زور دیا
سول سوسائٹی کے نمائندوں نے غزہ کے عوام سے یکجہتی کے لئے نعرہ بازی بھی کی اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے
احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے فلسطینی عوام سے محبت کے اظہار کے لئے فلسطینی لباس بھی پہن رکھے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں