کراچی میں موسلا دھار بارش نے پیپلزپارٹی کے 15 سالہ دور اقتدار کی قلعی انتخابات سے 5 دن پہلے کھول دی ہسپتال شاہراہیں آبادیاں ڈوب گئیں مرتضٰی وہاب تنقید کی زد میں بجلی غائب دوافراد زخمی

کراچی ملیر، گڈاپ ٹاؤن، موٹروے ایم نائن، بحریہ ٹاون، نوری آباد، تھانہ بولا خان، حیدرآباد تک ایک گھنٹے سے شدید بارش جاری۔
شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش

شہر کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے لگے

نارتھ کراچی، بفرزون، نئی کراچی سمیت ضلع وسطی میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری

ضلع وسطی کے بعد اب ضلع شرقی میں بھی بادل انگڑائی لینے لگے

فیڈرل بی ایئریا، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے بیشتر علاقوں میں ابر رحمت برسنے لگی

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسوم میں سرد ہواؤں کا اضافہ ‏ کراچی کے شمال مغربی اور شمال مشرقی حصوں میں شدید تھنڈر سیلز موجود ہیں .

صبح سے بارش جاری بلوچستان کے جنوبی اور سندھ کے مغربی کچھ وسطی حصوں میں بارش جاری ہے.

ٹرف نیچے کی جانب بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اگر سازگار ماحول برقرار رہا تو کراچی میں آئندہ چند گھنٹوں میں بارش کے اچھے امکانات بن سکتے ہیں۔

نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33 اور ملحقہ علاقوں میں ایک بار پھر بارش شروع سسٹم ٹرف آہستہ آہستہ شہر کے قریب آ رہا ہے بارش کے بادل آنے والے گھنٹوں میں آہستہ آہستہ دوسرے علاقوں میں پھیل جائیں گے۔

اویس حیدر، موسمیاتی تجزیہ کار
پاک ویدر نیٹورک
سرجانی ٹاؤن ،نارتھ کراچی اور اسکیم 33 میں تیز بارش

منگھو پیر ،اورنگی ٹاؤن اورتیسر ٹاؤن میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش
گلشن معمار،بحریہ ٹاؤن میں تیز ہواؤں کےساتھ موسلادھار بارش

صدر اور نارتھ ناظم آباد میں گرج چمک کے ساتھ درمیانہ درجہ کی بارش کا سلسلہ جاری

ہاکس بے،ماڑی پور روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بارش

لیاری اور ٹاور کے اطراف بھی دھواں دھار بارش

جہانگیر روڈ، لیاقت آباد ، عائشہ منزل، ناظم آباد میں بادل جم کر برس رہے ہیں

کئی علاقوں میں بجلی غائب
شہر قائد میں بارشوں کے باعث سیاسی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں

پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن سمیت مختلف جماعتوں نے سیاسی سرگرمیاں بارش تھمنے تک ملتوی کر دیں

مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی کارنر بھی میٹنگ ملتوی کر دیں

سیاسی جماعتوں نے کل ہونے والے پروگرام ملتوی کرنے پر بھی غور شروع کر دیا

ایم کیو ایم نے کل ضلع وسطی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر کھا ہے
کراچی میں بارش نے جناح اسپتال میں بدانتظامی کو بے نقاب کردیا

بارش کا پانی گائنی وارڈ میں داخل
بارش کے باعث گائنی وارڈ کی مشینری بری طرح متاثر

مشینری کے خراب ہونے سے گائنی وارڈ میں میں آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

گائنی وارڈ کی اہم مشینری کو بارش سے بچانے کا مناسب انتظام نہیں تھا.ذرائع جناح اسپتال
ممکنہ بارش ایمرجنسی نافذ سی ای او واٹر کارپوریشن

سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے شہر بھر میں ممکنہ بارش کے پیش نظر واٹر کارپوریشن میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ ترجمان

چیف انجینئر سیوریج کو تمام جیٹینگ و سکشن مشینوں ہمہ وقت تیار رکھنے کے احکامات جاری۔ ترجمان

تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت۔ ترجمان

بارش سے قبل شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں پر مشینری پہنچا دی جائے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن کی سخت ہدایت
جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں بارش کے بعد بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

بارش کے بعد سے ہی جناح اسپتال کے مختلف وارڈز میں بجلی غائب

بارش اور اندھیرے کی وجہ سے مریضوں اور طبی عملے کو مشکلات کا سامنا
کراچی کشمیر روڈ پاک چائنا پارک کی دیوار گرنے سے دو افراد معمولی زخمی

جناح اسپتال منتقل

شناخت جنید 64 سالہ ،وسیم 35 سالہ سے ہوئی۔ ریسکیو
میرٹ کباب کے قریب چھجا گرنے کی اطلاع ہے، ریسکیو 1122

میرٹ کباب واقع میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں آئی

کشمیر روڈ پاک چائنہ کے قریب دیوار کا کچھ حصہ گرا ہے، ریسکیو 1122

کشمیر روڈ واقع میں دیوار گرنے سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے جن کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو 1122

شہر میں اب تک کسی عمارت گرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ریسکیو 1122

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ صاحب کی ہدایت پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول میں ہائی الرٹ جاری، ریسکیو 1122

ریسکیو 1122 کی تمام ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں عوام کی مدد کیلئے موجود ہیں، ریسکیو 1122

عوام سے التجا ہے غیر ضروری سڑکوں پر نکلنے سے گریز کریں، سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث، ریسکیو ٹیموں کو ایمرجنسی رسپانس میں مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو 1122
کراچی: بارش نے شہر قائد کو جل تھل کردیا، بجلی غائب

شہر کے بیشتر علاقوں سے بجلی غائب، بارش رک گئی، لیکن بجلی نہیں آئی

کراچی: کے الیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی برقرار

کے الیکٹرک کا سسٹم بارش کی بوندیں پڑتے ہی روایتی طور پر بیٹھ گیا

کراچی: شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم

کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کی بحالی کا وقت بتانے میں بھی ناکام
کراچی میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم

شہری کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے متعلق شکایت فون نمبر 99203443-021 پر درج کروائیں،

کمشنر سلیم راجپوت نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ان کے دیگر اسٹاف کو الرٹ کردیا ہے

تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، کمشنر سلیم راجپوت
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب شہر ہے دورے پر نکل پڑے

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا پی آئی ڈی سی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ

میئر کراچی کی کے ایم سی اور متعلقہ ڈی ایم سیز کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی ہدایت

جن علاقوں میں بارش تھم چکی وہاں نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو حکام کی بریفنگ

کسی علاقے میں بھی بارش کا پانی جمع نہ ہونے پائے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے آئی آئی چندریگر روڈ، پاکستان چوک، برنس روڈ کا بھی جائزہ لیا

پی آئی ڈی سی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔ میئر کراچی

لیاری کے چار پمپنگ اسٹیشنز جنریٹرز پر چلائے جارہے ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام جاری ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

اس وقت بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ میئر کراچی
نگراں صوبائی وزیر محمد مبین جمانی

نگراں صوبائی وزیر محمد مبین جمانی کا سی ای او واٹر بورڈ، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ، میونسپل کمیشنر کے ایم سی سے رابطہ۔

شہر میں موسلا دھاڑ بارش کے بعد تمام اسٹاف اور مشینری کو فوری سڑکوں پر لانے کی ہدایات۔

تمام اہم شاہراہوں سے فوری بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ مبین جمانی

جن جن علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے وہاں فوری طور پر مشینوں کے ذریعے پانی کی نکاسی کے انتظامات یقینی بنایا جائے۔ مبین جمانی

بارش سے متاثرہ تمام گلیوں اور محلوں میں بھی اسٹاف بھیج کر وہاں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ مبین جمانی

جن علاقوں میں بجلی کے باعث پمپس کام نہیں کررہے ہیں وہاں جنریٹر کے ذریعے ان پمپس کو چلایا جائے۔ مبین جمانی کی تمام میونسپل کمیشنرز کو ہدایات
شہر میں برسات، شہری انتظامیہ منظر عام سے غائب

نکاسی آب کے انتظامات نہ ہو سکے، پورا شہر ڈوب گیا

آئندہ روز تک برسات کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی باوجود شہر میں نکاسی آب کے انتظامات نہ کیے گئے

شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی شعبہ جات زیر آب

شہر کی بیشتر شاہراہوں میں شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین ،نمائش، ایم اے جناح روڈ زیر آب

قومی شاہراہ، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، عائشہ منزل سڑکیں تالا ب کا منظر پیش کرنے لگی

جیل چورنگی، حسن اسکوائر ،نیپا ،یونیورسٹی روڈ پر شہری رل کر رہ گئے

سرکاری مشینری، سرکاری عملہ انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل
محکمہ موسمیات نے بارش کے اعداد وشمار جاری کر دیئے

شاہراہ فیصل پر سب سے زیادہ 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

ملیر ہالٹ پر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 64 ملی میٹر بارش ریکارڈ

تیسرے نمبر پر سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 62 ملی میٹر ریکارڈ

کیماڑی میں 55 قائد آباد میں 52 نارتھ کراچی میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں