نیشنل اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری تیل کے 13 ٹینکرز ایران کو واپس کر دیے

کابل( بی این اے ) نیشنل اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری تیل کے 13 ٹینکروں کی ایران کو واپسی کی اطلاع دی ہے۔
ادارے کی ایک پریس ریلیز کے مطابق غیر معیاری تیل (ڈیزل اور پیٹرول) کے 13 ٹینکرزجو ادارے کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے نیمروز پورٹ کے ذریعے ایران کو واپس کیے ہیں ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں نیشنل اسٹینڈرڈ ادارے نے غیر معیاری تیل کی درآمد روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
ادارے نے تمام تاجروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں معیاری اشیاء درآمد کریں، بصورت دیگر انہیں اسی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ ادارے نے امارت اسلامیہ کی حکومت کے بعد سے غیر معیاری پٹرولیم مصنوعات کے سیکڑوں ٹینکرز متعلقہ ممالک کو واپس کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں