بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس میں 7، 7 سال کی سزا، 5، 5 لاکھ جرمانہ

اڈیالہ جیل راولپنڈی

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس میں 7، 7 سال کی سزا، 5، 5 لاکھ جرمانہ

سینیئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قائم عدالت میں محفوظ فیصلہ سنایا

فیصلہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور وکلاء صفائی کی موجودگی میں سنایا گیا

عدت میں نکاح کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل

تاریخ میں پہلی بار عدت میں نکاح کا کیس بنایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی

عدت میں نکاح کیس بنانے کا مقصد مجھے اور بشریٰ بی بی کو ذلیل و رسوا کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی

نیب کے توشہ خانہ ریفرنس میں پہلی بار کسی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پہلی بار کسی ٹرسٹ کی ٹرسٹی پر کیس بنایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی

بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی ہیں جنہوں نے ایک روپے کا مالی فائدہ حاصل نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی

سائفر کیس میں مجھے حکومت کیخلاف سازش کرنے والوں کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی

9 مئی کو جس پر ظلم ہوا اسی پر مقدمات بنا دیئے گئے، یہ بھی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی

کسی شخص پر 200 سے زائد مقدمات بنا دیئے گئے، یہ بھی پہلی مرتبہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی

ایک مفرور ملزم کے ریکارڈ رفتار کیساتھ مقدمات معاف کیے گئے، یہ بھی پہلی بار ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی

انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوا، انہوں نے پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ ہی اڑا دی، بانی پی ٹی آئی

اب جو امیدوار ہیں انہیں انتخابی مہم بھی نہیں چلانے دی جارہی، بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

دو صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ سول جج قدرت اللہ نے جاری کیا

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا عدت کے دوران نکاح کرنا ثابت ہوگیا، تحریری فیصلہ

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تحریری فیصلہ

کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ 50 صفحات پر مشتمل ہے، تحریری فیصلہ

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر سیکشن 496 کے تحت غیر قانونی نکاح ثابت ہوتا ہے ، تحریری فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں