مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے امیدوار اپنی ہی پارٹی کے امیدواروں کی مخالفت کرنے لگے۔
8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا اعلان ہوتے ہی امیدواروں کے مابین اختلافات بھی کھل کر سامنے آنے لگے این اے 175 سے امیدوار قومی اسمبلی حماد نواز ٹیپو اپنے ہی پینل پر موجود پی پی 268 سے مسلم لیگ ن کے نامزد صوبائی اسمبلی کے امیدوار سردار اجمل خان چانڈیہ کی کھل کر مخالفت کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے مدمقابل آزاد امیدوار مہر ناصر عباس ترگڑ کو حمایت اور سپورٹ کرنے لگے اور ان کے ساتھ ملکر الیکشن کمپین جاری رکھے ہوئے ہیں اسی طرح حماد نواز پی پی 269 میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار منظور خان چانڈیہ کی بجائے آزاد امیدوار سردار اقبال خان پتافی ایڈووکیٹ کے ساتھ اتحاد قائم کیے ہوئے ہیں اور اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں

این اے 176 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخآری اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر کے مابین اختلافات بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں باسط سلطان بخآری کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں سید باسط سلطان بخآری نے ایک تقریب میں عون حمید ڈوگر پر منافقت کا الزام عائد کرتے ہوئے انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے اور عون حمید ڈوگر کو کھلے عام دھمکیاں دی گئیں

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے مابین اختلافات اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش جہاں پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی وہیں ان امیدواروں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوگی جس کا تمام تر فائدہ مخالف امیدواروں کو ہی ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں