بلوچستان می مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کلئیرنس آپریشنز کے دوران *گذشتہ تین روز چوبیس دہشت گرد* مارے گئے، سرکردہ دہشت گردوں کی شناخت شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان کے نام سے ہوگئی

بلوچستان می مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کلئیرنس آپریشنز کے دوران *گذشتہ تین روز چوبیس دہشت گرد* مارے گئے، سرکردہ دہشت گردوں کی شناخت شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان کے نام سے ہوگئی، فائرنگ کے شدید تبادلے می چار اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید، دو معصوم شہری بھی شہید ہوئے،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق*: بلوچستان میں 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات، دہشت گردوں نے مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ کیا، سیکورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، بعد میں کلئیرنس آپریشنز کے دوران ان دہشت گردوں کو تلاش کرکے نشانہ بنا کر علاقے کو محفوظ بنانے کا مکمل کیا گیا، *گذشتہ تین روز* میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران *چوبیس دہشت گردوں* کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں سرکردہ دہشت گردوں کی شناخت شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ دو معصوم شہری بھی شہید ہوئے، ان حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے، سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں