بشری بی بی خفیہ اداروں سے رابطوں کو عدت کیس کے بعد مان گئیں

دوران عدت نکاح کیس سماعت

خاور مانیکا کے بیان پر بشری بی بی کے وکیل عثمان گل کی جرح

یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے غیر شرعی تعلقات کا چشم دید گواہ نہیں

یہ درست ہے کہ فرح گوگی نے مجھے سے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا، خاور مانیکا

2014 سے 2017 تک بانی پی ٹی اور بشری بی بی کے غیر شرعی تعلقات کے حوالے سے کیا کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش کیا، خاور مانیکا سے سوال

میرے ملازم نے اس حوالے بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا

آپ کے علم میں ہے، غیر شرعی تعلقات کا الزام لگایا جائے، تو اس کو کیسے ثابت کرنا ہے، خاور مانیکا سے سوال

یہ سوال غیر متعلقہ ہے، عدالت نے غیر شرعی تعلقات دفعات کو اس کیس سے ختم کردیا، جج

میں اور میری بیوی قرآن پر ہاتھ رلھ کر حلف کے لیے تیار ہیں، خاور مانیکا سے قرآن پر خلف لیا جائے، بانی پی ٹی آئی

خاور مانیکا نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر خلف دینے کی پیشکش کو قبول کیا

خاور مانیکا اگر قرآن پر خلف دیتا ہے تو آپ کا جرح کا حق ختم ہوجائے گا، جج

خاور مانیکا پر جرح ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی

اینٹی کرپشن کی حراست میں خاور مانیکا کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوا،

مجھے سے ایسے سوالات کررہے ہو جیسے ان پڑھ ہو، خاور مانیکا کا عثمان گل سے مکالمہ

عثمان گل غصے میں آگے اور کہا کہ میں تمھیں اٹھا کر باہر پھینک دوں گا، خاور مانیکا

وکیل پی ٹی آئی ایکٹویسٹ بنے ہوئے ہیں، خاور مانیکا

جرح کرنا میرا حق ہے، وکیل عثمان گل

اگر آپ گواہ کو مکا مارنے کی کوشش کریں گے تو جرح کیسے چلے گی، جج

ہم محبت سے چل رہے ہیں، سختی پر مجبور نہ کریں، جج

عدالت کی عثمان گل کو جرح جلد مکمل کرنے کی ہدایت

عدالت نہیں کہہ سکتی کے جرح 15 منٹ میں مکمل کریں، عثمان گل

اگر آپ نے غیر متعلقہ سوالات کا سلسلہ جاری رکھا تو جرح کا حق ختم کردوں گا، جج

جتنا وقت آپ کو جرح کے لیے دیا ہے اتنے میں 4 گواہوں پر جرح مکمل ہوسکتی تھی

یہ درست ہے کہ عمران خان عدم موجودگی میں میرے گھر آتے، اور ان دونوں کے غیر شرعی تعلقات تھے، خاور مانیکا

مجھے معلوم نہیں کہ غیر شرعی تعلقات پر ملک کا قانون کیا کہتا ہے، خاور مانیکا

یہ درست ہے کہ 2018 سے نومبر 2023 تک اس جرم سے متعلق کوئی شکایت درج نہیں کرائی، خاور مانیکا

یہ درست ہے کہ میں نے اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں رہا ہونے کے 10 دن بعد شکایت فائل کی

یہ درست نہیں ہے کہ میں نے شکایت اسٹیبلیشمینٹ کے کہنے پر فائل کی، خاور مانیکا

یہ درست نہیں ہے کہ بشری بی بی نے عدت پوری کرنے کے بعد نکاح کیا، خاور مانیکا

جرح کے دوران خاور مانیکا آبدیدہ ہوگے

وکیل صفائی عثمان گل کا عدالت سے بار بار خاور مانیکا کے آبدیدہ ہونے کو ریکاڈ پر لانے کی استدعا

عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کا علم ٹی وی پر خبروں سے ہوا

جرح کے دوران عمران خان اور خاور مانیکا میں تلخ جملوں کے بعد خاور مانیکا عدالت سے باہر چلے گے

عدالت سے باہر جاتے وقت خاور مانیکا پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے یہ کیا گند کیا ہے کا جملہ کس دیا

آپ کی نسل گندی ہے، اس نے گند کیا ہے، اسی نے خراب کیا ہے، مانیکا کا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جواب

بشری بی بی نے رابطوں اور پیغامات کی تصدیق کر دی

ان ڈائریکٹ رابطے کئے گئے ، بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو

مجھے حلف کا کہا گیا رابطے کئے گئے حلف بھی ہوا ، بشری بی بی

مجھے کہا گیا زندگی موت کا سوال ہے ، بشری بی بی

مجھے کہا گیا ملک اور خاوند کا بھی خیال کریں ، بشری بی بی

حلف ہونے کے بعد بات ہوئی تو کچھ بھی نہیں تھا ، بشری بی بی

میں کمزور اور ڈرپوک عورتوں نہیں ہوں بہادر خاتون ہوں ، بشری بی بی

میں نے ان کو کہا جو بات بھی کرنی ہے خان سے جا کر کریں ، بشری بی بی

غریدہ فاروقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا “‏عدت میں نکاح کیس؛ آج کی سماعت کے دو اھم پہلو اور معاملات ؛

ایک تو عمران خان اور خاور مانیکا کے درمیان جھگڑا۔۔ عمران خان نے خاور مانیکا کو کہا کہ قرآن پر حلف لو۔ بشری پنکی پیرنی صاحبہ نے بھی خاور مانیکا کو کہا کہ قرآن پر حلف لو۔ خاور مانیکا راضی ہو گئے۔ جج نے کہا کہ اگر قرآن پر حلف لیا جائے گا تو پھر جرح نہیں ہو گی۔ یہ ایک معقول جواز تھا کیونکہ بطور مسلمان یہ ایمان کا حصّہ ہے کہ اگر قرآن پر حلف لے لیا تو پھر شک شبہے کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ عمران خان کے قرآن پر حلف کے مطالبے پر جج صاحب نے یہی بات آرڈر آف دی ڈے میں لکھوانی شروع کر دی۔ یہ دیکھ کر عمران خان نے یوٹرن لے لیا اور کہا کہ نہیں نہیں ھم قرآن پر حلف بھی دلوائیں گے اور پھر سوالات بھی کریں گے جرح بھی کریں گے۔ جج نے قرآن پر حلف کے بعد سوالات کی نفی کر دی۔ اس پر ایک اور جھگڑا عمران خان کی طرف سے شروع کر دیا گیا۔

دوسرا؛ PTI لیگل ٹیم کو آج احساس ہو گیا کہ ان کی غیر حاضری کی سٹریٹیجی کام نہیں کر رہی کیونکہ سٹیٹ کے پاس سٹیٹ ڈیفنس کونسل کی آپشن موجود ہے۔ سو آج وکلاء حاضر تو ہو گئے مگر تاخیر کے ساتھ۔۔۔ اور جرح میں کئی گھنٹے صرف کر دیے۔ یہ سٹریٹیجی میں ایک تبدیلی یا یوٹرن ہے کہ غیرحاضری کی بجائے اب جرح اور دیگر معاملات میں طوالت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں