بلوچستان میں ملک دشمن عناصر پھر سرگرم ، کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جان بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

بلوچستان میں ملک دشمن عناصر پھر سرگرم ، کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جان بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

حکام نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں سپنی روڈ پر دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے راہگیروں کو نشانہ بنایا جس کے دھماکے میں ایک شخص جان بحق جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے ڈیرہ اللہ یارمیں سیاسی جماعت کے انتخابی دفتر پربھی دیسی بم سے حملہ کیا جس کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے تربت ابسر روڈ پر بھی مقامی شہریوں پر دستی بم پھینکا ہے جس کے باعث ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ دوسری جانب پنجگور میں ایک خالی مکان سے دو افراد کی لاشیں برامد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ بڑھتے ہوئے بم دھماکوں کے بعد صوبے بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور حساس علاقوں میں پولیس اور لیویز کی اضافی نفری بھی تعینات کی جارہی ہے ۔

کوئٹہ : قمبرانی روڈ پر دھماکہ

کوئٹہ: دھماکہ کچرے کے ڈھیر میں ہوا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس

کوئٹہ: پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تحقیقات جاری ہیں، پولیس

دھماکے سے ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس
نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کا کوٹئہ سی ایم ایچ کا دورہ

نگران وزیر داخلہ نے مچھ واقعے کے زخمیوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی

نگران وزیر داخلہ کا زخمی اہلکاروں کی جذبے کی تعریف

بلوچستان کی سر زمین کو ہمشیہ آپ جیسے جوانوں کی ضرورت ہے۔میر زبیر جمالی

پوری قوم کو آپ لوگوں پر فخر ہے ۔نگران وزیر داخلہ

ہم نے ان کے مشن کو کامیاب نہیں ہونے دیا ۔زخمی اہلکار

ہمشیہ اپنے ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں گے ۔زخمی اہلکار

میں اللہ تعالی سے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔میر زبیر جمالی
پنجگور:چتکان میں ڈی سی آفس پر دستی بم حملہ

دستی بم ڈی سی آفس کے صحن میں گرکرپھٹ گیا،پولیس

دھماکے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا،پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں