پاکستان ہر طرح کے قدرتی ، زمینی وسائل سے مالا مال جنت نظیر ملک ہے تاہم بانی پاکستان قائد اعظم کے بعد آج وطن عزیز جس معاشی ، اقتصادی ، تجارتی ، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں زوال کا شکار ہے اس کا سبب قیادت کا فقدان ہے آج بھی پاکستان دنیا میں مضبوط معاشی طاقت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سینٹورس مال اسلام آباد سردار یاسر الیاس خان نے اٹک کی سب سے بڑی اسلام آباد کی ہم پلہ معیاری ، جدید سہولتوں سے آراستہ مہریہ ٹاون (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اٹک کی سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام چیئرمین مہریہ ٹاون (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اٹک ملک جاوید اختر ، چیف آپریٹنگ آفیسر ملک احمد حسن اور ڈائریکٹر مہریہ ٹاون ملک ریحان خان نے کیا تھا تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فراءض معروف کمپیئر سعدیہ انور اور زوہیب بھٹی نے بہت خوبصورت انداز میں کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے تقریب سے ایم ڈی مہریہ ٹاون ملک عاطف جاوید نے خطاب کرتے ہوئے مہریہ ٹاون کی تاریخ اور کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ، تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر وقار احمد ، پروجیکٹ ڈائریکٹر جے 7 آئی کون محمد فیاض اعوان ، ڈائریکٹر آپریشن پاکستان سٹیل ملز عمر حسین ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد سوپ اینڈ کیمیکلز حافظ بلال ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیسلا انڈسٹریز ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ عامر حسین ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میر انٹر پرائزیز میر مسعود ، سابق چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، معروف قانون دان ملک ربنواز حیات ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے علاوہ مہریہ ٹاون ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے افسران اور عملہ کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب میں درجنوں ملازمین کو ان کی کارکردگی پر شیلڈ اور لاکھوں روپے کے نقد انعامات دیئے گئے تقریب میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت ملک بلال ، ہدیہ نعت ارسلان اور اختتامی دعا مفتی محمد اسماعیل نے کرائی جبکہ خطیب جامع مسجد عمر بن خطاب مولانا محمد حسین نے اسلام کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ، تقریب کی سب سے خوبصورت بات فوت ہو جانے والے ملازمین کے بچوں کو بھی اسٹیج پر بلا کر ان افراد کی یاد تازہ کرنے کیلئے شیلڈز دی گئیں تقریب میں چارملازمین گن مین محمد عارف ، گن مین حسن دین ، ایڈمن آفیسر صدق الہٰی اعوان ، عبدالرزاق کو چیئرمین مہریہ ٹاون (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اٹک ملک جاوید اختر کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے ٹکٹ دیئے گئے جس پر متوسط گھرانے کے ان افراد نے خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری کا خواب پورا ہونے پر چیئرمین ملک جاوید اختر کو دعائیں دیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ ملک جاوید اختر نے جس طرح اس دنیا سے چلے جانے والے اپنے سابقہ ملازمین کو یاد رکھا یہ ان کے بڑے پن کی ادنیٰ مثال ہے انسان اس دنیا میں صرف اپنے اعمال چھوڑ کر جاتا ہے اچھے کام کرنے والوں کو دنیا ان کے جانے کے بعد بھی اچھے الفاظ سے یاد کرتی ہے جنازے میں بھی کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ یہ امیر ہے یا غریب صرف یہ کہا جاتا ہے کہ یہ اچھا انسان تھا یا اچھا نہیں تھا ملک جاوید اختر نے جس طرح مہریہ ٹاون بنا کر اور اب اس سے بڑا منصوبہ مہریہ انکلیو ، مہریہ پیرا ڈائیز ، مہریہ بزنس سنٹر اور دیگر منصوبے شروع کیے ہیں تو یہ اٹک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملک جاوید اختر کا کردار اٹک کو ترقی یافتہ اور خوبصورت بنانے والے افراد میں ہمیشہ سر فہرست رہے گا اس طرح کا بہترین منصوبہ بندی کا شہر بنانا کسی وفاقی اور صوبائی حکومت کے بس میں بھی نہیں تھا ، زمین کی خریداری اور اسے ہموار کر کے جدید سہولتوں سے آراستہ کرنا اور جس طرح مہریہ ٹاون فائل نہیں بلکہ ہر پلاٹ جو رہائشی اور کمرشل ہے اس کا قبضہ الاٹی کو دے رہا ہے یہ ان کے اپنے کاروبار سے مخلص اور ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت ہے مہریہ ٹاون میں داخل ہو کر یہ محسوس نہیں ہوتا کہ اٹک کی ہاوسنگ سوساءٹی ہے بلکہ اسلام آباد کی تصویر نظر آتی ہے اور یہاں جو سہولیات دی جا رہی ہیں وہ سہولیات اسلام آباد کی پرائیویٹ ہا وسنگ سوسائیز میں بھی دستیاب نہیں اس سوسا ءٹی کی کشادہ سڑکیں اور گلیاں ، خوبصورت پارکس ، انڈر گرا ونڈ بجلی اور چھ مساجد جن کا ثواب قیامت تک ملتا رہے گ
ا بہت عظیم خدمت ہے اور مہریہ مارقی اسلام آباد کی مارقیوں سے بھی خوبصورت اور کشادہ ہے ڈائریکٹر آپریشن مبشر حسین شاہین نے اپنے خطاب میں مہریہ پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک ہونے والی تمام تفصیلات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی میں ملک جاوید اختر کے علاوہ ہر ملازم کی محنت اور خون پسینہ بھی شامل ہے ہمارے آئندہ منصوبوں میں مہریہ انکلیو اور مہریہ پیراڈائز ، مہریہ بزنس سنٹر اور دیگر منصوبے شامل ہیں اٹک کا پہلا شاپنگ بنانے کا اعزاز بھی چیئرمین ملک جاوید اختر کے سر ہے ۔