میراں شاہ میں عید کا چاند نظر آگیا سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آرہا پوپلزئی نے کل اجلاس بلا لیا

میرانشاہ() شمالی وزیرستان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہو نے کے بعد باقاعدہ طور پر عید کا اعلان کردیا جس کے بعد وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی عید کے اعلانات کئے گئے۔ میرعلی کے حیدر خیل گاؤں میں مفتہ رفیع اللہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو اٹھ شہادتیں موصول ہو ئیں اور چاند دیکھنے والوں سے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں شہادتیں لی گئیں۔ جن لوگوں نے چاند دیکھنے کی شہادت دی ان میں وحیداللہ، عرفان خان، احتشام، شاہ فہد خان، فخرالدین، مولانا عبدالغنی اور ذکران خان شامل ہیں۔ گواہان میں سے ذکران خان نامی ایک گواہ نے بتایا کہ انہوں نے سات بجکر چار منٹ پر چاند کو دیکھا ہے اور ہر کہیں اس کی گواہی دینے کو تیار ہے۔ شہادتیں لینے والوں میں مفتی نیک محمد، مولوی رفیع اللہ، مولوی محمد الیاس اور مفتی سید نور شامل ہیں۔
/: ریاض:—
‏سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا-
‏سعودی عرب میں عید الفطر 13مئی جمعرات کو ہوگی-
سعودی حکام -!!!’
پشاور:—
‏ہم اپنے طور پر چاند کی رویت کا فیصلہ کریں گے-
مفتی پوپلزئی نے ایک مرتبہ پھر شوال کا چاند دیکھنے کیلئے الگ اجلاس طلب کر لیا -!!!’
: شمالی وزیرستان کے علاقے خیدرخیل میں عید کا چاند نظر آگیا 18شہادتیں موصول ہوئے ہیں مزید شہادتیون کی آنے کی امید ھےاور کل عید ھوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں