الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے ،تمام پارٹیوں کو لیول پلئینگ فیلڈ بھی مہیا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں

ملک میں امن وامان کی صورتحال اور بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کے حوالےسے الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے اس حوالے سے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے آر ٹی ایس سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات 1بجے تک دینگے۔ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں