سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت،حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا، سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی

سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت،حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا، سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، حماد اظہر کے وکیل نے کہا حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا، وکیل نے جواب دیا اشتہاری کی اہلیت کے حوالے سے آپ کا فیصلہ بھی آ چکا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہر کو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے، وکیل نے جواب دیا سرینڈر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، حماد اظہر نے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی،حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں