سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کیلئے غیر مسلم کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کے پسو مال کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کردی

سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کیلئے غیر مسلم کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کے پسو مال کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کردی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کاغذات نامزدگی اس گراؤنڈ پر مسترد ہوئے کہ نہ امیدوار نہ تجویز کنندہ اور نہ ہی تائید کنندہ پیش ہوا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یہ شخص موجود بھی ہے یا نہیں ہر جگہ اس کی شکل ہی نظر نہیں آرہی ہے، مخصوص نشستوں کا مسئلہ ابھی ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن حکام نے جواب دیا الیکشن رزلٹ کے تین دن کے اندر تک معاملہ بدستور موجود رہ سکتا ہے، وکیل نے کہا خواتین اور غیر مسلم کیلئے دو لسٹیں ہیں،ایک لسٹ حمزہ علی نامی شخص کے دستخط سے ہے جس سے پارٹی انکار کر رہی ہے، چیف جسٹس نے کہا آپ اپنی پارٹی کی لسٹ دکھائیں، پارٹی لسٹ میں آپ کا نام نہیں ہوگا تو کاغذات منظور بھی ہوجائیں تو کیا فائدہ، ہم درخواست منظور بھی کر لیں تو ریٹرننگ افسر اس بات پر مسترد کرےگا کہ آپ کا نام پارٹی لسٹ میں نہیں ہے،جو لسٹ فراہم کی گئی اس میں پانچ نام ہیں اگر آپ اسے جعلی کہتے ہیں تو پارٹی کی اصلی لسٹ دکھا دیں،آپ نے یہ لسٹ لگا کر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، عدالت نے اپیل خارج کردی، سپریم کورٹ نے ریٹرنگ افسر، الیکشن ٹریبونل اور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا،عدالت نے کہا الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کے تحت سیاسی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کی لسٹ ہوتی ہے، درخواست گزار پارٹی کی جانب سے جاری لسٹ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں