دہشت گردوں کا خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ، 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے، 3 زخمی، 4 اہلکار 2بے گناہ شہری بھی شہید،،

دہشت گردوں کا خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مؤثر جواب دے کر حملہ پسپا کردیا، 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے، 3 زخمی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید، دو بے گناہ شہری بھی شہید،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ نے خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ 29 اور 30 جنوری کی رات بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ کیا، جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مؤثر جواب دیا، علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے بھی فوری آپریشن کیا، اپریشن کے دوران اب تک 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار بہادر ارکان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ دو بے گناہ شہری بھی شہید ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں