بورے والا CTD اہلکار کوشہید کرنے والے 2 قاتلوں کو پولیس نے جعلی پولیس مقابلہ میں مار دیا

تھانہ گگو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر 72 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ دو ڈاکو ہلاک ریاض عرف راجواور رمضان عرف جانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں

پولیس ذرائع کے مطابق پاکپتن جیل سے ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں تفتیش کے لئے دو انتہائی خطرناک ملزمان کو لایا جارہا تھا کہ تھانہ گگو کی حدود 217 ای بی کے قریب انکے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکووں نے ملکہ ہانس میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار کے علاوہ گگومنڈی میں دوران واردات تین معزور بچوں کے باپ کو بھی دوران واردات قتل کیا تھا ہلاک ملزمان رمضان عرف جانی اور ریاض عرف راجو 415/ای بی کے رہائشی اور 72مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے نعشیں ہسپتال منتقل کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے

بورے والا: تھانہ گگو منڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ انتہائی خطرناک ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو پاکپتن جیل سے ایک مقدمہ کی تفتیش کے لئے لایا جارہا تھا۔ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لئے پولیس وین پر فائرنگ کردی
فائرنگ کرنے والے ملزمان رات کی تاریکی میں فرار۔ہلاک ہونیوالے ڈاکو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکووں نے ملکہ ہانس میں سی ٹی ڈی کے ملازم کو بھی شہید کیا تھا۔ ہلاک ملزمان ریاض عرف راجو اور رمضان عرف جانی کا تعلق415/ای بی سے تھا
دونوں ڈاکووں کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں