گجرات: چار مسلح موٹر سائیکل سواروں کی زیر حراست ملزمان کو چھڑانے کی کوشش ۔
مسلح موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں دو ملزمان ہلاک۔ ہلاک ہونے والوں میں عمران عرف مانا اور غلام عباس شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے ڈاکٹر ذیشان انور کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا تھا ۔ واقع تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ قاضی چک میں قریب 7/15بجے شام پیش آیا۔ پولیس زیر حراست ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زیر حراست ملزمان کو چھڑانے کی کوشش میں سیدھی فائرنگ کردی ۔ مسلح موٹر سائیکل سوار اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے دونوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ ہلاک ہونے والے ملزمان ڈاکٹر ذیشان انور قتل کیس میں زیر حراست تھے۔ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو ڈکیتی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کے خلاف قبل ازیں ڈکیتی کے مقدمات درج تھے۔
واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں درج کیا جارہا ہے ۔
فرار ہونے والے مسلح ملزمان کی تلاش کے لئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ پولیس