جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام – مسافر کو ایجنٹ سمیت گرفتار عمرے جانے والے مسافر سے جعلی اٹالین ویزہ، جعلی FIA امیگریشن اسٹمپ برائے یورپ برآمد

*جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام – مسافر کو ایجنٹ سمیت گرفتار کر لیا گیا*

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائی

بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم عمرے کی غرض سے سعودی عرب جا رہا تھا۔

ملزم ذیشان شاہد بھلی فلائٹ نمبر FZ-338 سے سعودی عرب جا رہا تھا

دوران امیگریشن شک پڑنے پر مسافر کے سامان کی جامہ تلاشی لی گئی

تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے جعلی اٹالین ویزہ، جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹمپ برائے یورپ برآمد

ملزم کے سامان سے شکیل نامی شخص کا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سعودی عرب سے اٹلی جانا چاہتا تھا.

ملزم نے محمد ارشد نامی ایجنٹ کو 22 لاکھ روپے دیئے

ملزم کی نشاندھی پہ ایجنٹ ارشد کو ائرپورٹ پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا

بعد ازاں ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن امام زیدی کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں