کوہستان کے علاقے میں علماء کے ایک گروپ کیجانب سے خواتین سے انتخابی مہم پر پابندی عائد کئے جانے کے فتوی پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق معاملے پر ڈی آر او کوہستان اپر سے رپورٹ طلب

کوہستان میں علماء کیجانب سے خواتین کی انتخابی مہم پر پابندی عائد کرنے پر فتویٰ جاری کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی آر او کوہستان اپر سے رپورٹ طلب کی،،، ڈی آر او نے واضح کیا کہ زیر گردش خبر درست نہیں

کوہستان کے علاقے میں علماء کے ایک گروپ کیجانب سے خواتین سے انتخابی مہم پر پابندی عائد کئے جانے کے فتوی پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق معاملے پر ڈی آر او کوہستان اپر سے رپورٹ طلب کی گئی جس میں ڈی آر او نے واضح کیا کہ مذکورہ بالا خبر درست نہیں بلکہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے تنبیہ کی دوبارہ ایسے اقدامات پر الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 9 کے تحت کاروائی کرے گا جبکہ اس اقدام سے حلقے میں انتخابات کے عمل کو کالعدم بھی قرار دیا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں