مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے 7 بچے جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں پانی کے ٹینک کی دیوار گرنے سے 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقے گمبتے میں پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا تو بچے ٹینک کے پاس کھیل رہے تھے، اچانک واٹر ٹینک کی 2 دیواریں بچوں پر گر گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دیوار گرنے سے 7 بچے جاں بحق ہوئے، ایک بچےکو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں