نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی انتظامیہ نے اینکر پرسن اشفاق ستی پر گھریلو تشدد کے الزامات کا سخت نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی کی جانب سے ایکس پر کہا گیا ہے کہ اشفاق ستی کو فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے جب تک کہ قانون اپنا راستہ اختیار نہیں کرتا اور اس معاملے کا فیصلہ نہیں ہوجاتا۔
اے آر وائی تشدد یا تشدد کی دھمکیوں کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتا ہے چاہے وہ کام کی جگہ پر ہو یا گھریلو یاد رہے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مارننگ شو کےمیزبان اشفاق ستی کی اہلیہ کی جانب سے اُن پر مبینہ تشدد کا الزام لگایا گیا ہے، زخمی ہونے کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔