اسلام آباد
علاقہ تھانہ بہارہ کہو میں پولیس کی فائرنگ سے راہگیر زخمی۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ۔
گرفتار شخص پولیس کی گاڑی سے نکل کر فرار ہونے لگا ۔
پولیس اہلکار نے فائر کیا جو کہ راہگیر کو لگا ۔
زخمی راہگیر کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈیوٹی پر موجود 3 پولیس اہلکاران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔