دانیال عزیز کی حلقہ این اے 75 میں میڈیا سے گفتگو
مریم نواز بدلے ہوئے حالات میں ظفروال آ رہی ہیں اور ہم زیر عتاب ہیں۔2018 میں بڑے لیڈروں نے جلسہ کروانے سے انکار کیا ہم نے جلسہ کروایا۔نواز شریف جیل میں تھے میں نے مریم نواز کا ظفروال میں جلسہ کروایا۔ہم نے نواز شریف سے کہاآپ مریم کو بھیجیں ہم جلسہ کروائیں گے۔پی پی 54 سے ٹکٹ ہولڈر احسن اقبال لوگوں کو جلسہ میں شرکت کرنے سے روکتے رہے۔ احسن اقبال انکے ایم پی اے ان کا کوئی رشتہ دار مریم نواز کے جلسہ میں شریک نہیں ہوا۔وہ مشکل دن تھے تب طے ہونا تھا کہ لوٹا کون ہے ساتھی کون۔مریم نواز اور احسن اقبال کو وہ دن تو اچھی طرح یاد ہی ہوگا۔پارٹی بہتر فیصلہ کر سکتی ہے کہ مریم نواز نے میرے حلقہ میں جلسہ کرنا ہے یا نہیں۔ الیکشن کمیشن اور وزیر اعلی پنجاب سے فری اینڈ فیئر الیکشن کا مطالبہ کرتا ہوں ۔محسن نقوی سے درخواست ہےترقیاتی منصوبوں کا معائنہ چھوڑیں الیکشن کا معائنہ کریں۔محسن نقوی دیکھیں نارووال شکرگڑھ اور ظفروال میں کیا ہو رہا ہے۔محسن نقوی منصفانہ الیکشن کروانے آئے ہوئے دیکھیں لوگوں کو کیسے مجبور کیا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او نارووال کو لیول پلینگ فیلڈ کے لئے لیٹر لکھا ہے ڈی پی او کہتے ہیں درخواست نہیں آئی میری جمع درخواستوں کے ثبوت موجود ہیں۔ انتظامیہ نےمیرے ساتھی تاجر کو اتنے نوٹس دیئے کہ اسے ہارٹ اٹیک ہوگیا پولیس گردی اور انتقامی کارروائیوں سے ن لیگ کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی۔8 تاریخ کے بعد احسن اقبال عوام کے سامنے کیسے پیش ہوں گے یہ کیسا امن کا پیغام ہے۔