سابق سینیٹر اور جمعیت علمائے اسلام بنوں کے ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ انتقال کر گئے ہیں

بنوں : سابق سینیٹر اور جمعیت علمائے اسلام بنوں کے ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ انتقال کر گئے ہیں سابق سنیٹر و ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام قاری محمد عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی مرحوم کی نماز جنازہ بنوں سپورٹس کمپلیکس میں ادا کردی گئی جنازہ میں سابق سنیٹر مولانا عطاءالرحمن سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم سابق سنیٹر و ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ اکرم خان درانی کے دست راست تھے
مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے مرحوم کے خاندان کی پگڑی انکے بیٹوں کے سر پر رکھ دی گئی جنازہ کے بعد مرحوم کو ابائی علاقہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں