سینئر صحافی PFUJ ورکرز کے صدر پرویز شوکت کو سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے تھے سابق وزیراعظم شہبازشریف سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور دیگر کا مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت

راولپنڈی/انتقال

سینیئر صحافی پرویز شوکت کا نمار جنازہ ڈھوک رتہ قبرستان میں ادا کر دی گئی

نمازہ جنازہ میں جڑواں شہروں کے صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

پرویز شوکت 50 سال تک روزنامہ جنگ سے وابستہ رہے

پرویز شوکت نے نصف صدر تک صحافیوں کی بے لوث خدمت کی

مرحوم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر تھے

سینیئر صحافی پرویز شوکت انتقال کر گئے

پرویز شوکت 50 سال تک روزنامہ جنگ سے وابستہ رہے

پرویز شوکت نے نصف صدی تک صحافیوں کی بے لوث خدمت کی

مرحوم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر تھے

نمار جنازہ آج دن 4 بجے دھوک رتہ کے قبرستان میں ادا کر دی گئی
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی پرویز شوکت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سینئر صحافی پرویز شوکت کے اہلخانہ کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی پرویز شوکت کی صحافت کے شعبے کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا سینئر صحافی پرویز شوکت کی وفات صحافت کے شعبے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جس سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں کیا جاسکے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخاری کا سینئیر صحافی پرویز شوکت کے انتقال پر اظہار افسوس

پرویز شوکت مرحوم کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا
نیر بخاری

پرویز شوکت کہنہ مشق صحافی تھے. نیر بخاری

پرویز شوکت مرحوم نے صحافتی شعبہ میں اعلی خدمات سر انجام دیں
نیر بخاری

پرویز شوکت نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے انتھک محنت کی
نیر بخاری

نیر بخاری کی پرویز شوکت مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا

سوگوار خاندان کیلئے صبر و جمیل کیلئے دعا گو ہوں
نیر بخاری
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا سینیئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز کے صدر پرویز شوکت کے انتقال پر اظہار افسوس

سابق وزیراعظم کی پرویز شوکت کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت

پرویز شوکت نے عمر بھر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے جدوجہد کی

پرویز شوکت کی شعبہ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی

شہباز شریف کی مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا
وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد کا سینئر صحافی پرویز شوکت کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی سیکریٹری اطلاعات کا مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار

پرویز شوکت کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا، شاہیرہ شاہد

پرویز شوکت ایک باصلاحیت اور محنتی صحافی تھے، شاہیرہ شاہد

انہوں نے اپنی پوری زندگی صحافتی پیشے اور صحافیوں کے حقوق کے لئے وقف کی، شاہیرہ شاہد

مرحوم کی شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہیرہ شاہد

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین، شاہیرہ شاہد

ممتاز عالم دین و اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق ممبر افتخار نقوی کی پرویز شوکت کے انتقال پر تعزیت

علامہ افتخار نقوی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار دکھ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں