ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب اہم دہشتگرد کمانڈرز سمیت 17دہشتگرد کراچی سے گرفتار

*کراچی میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب*

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کا میابی

ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کراچی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

تاہم انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرلیا

یہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے

سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں اہم دہشتگرد کمانڈرز سمیت 17دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا

ان دہشتگردوں کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں مدرسہ طالب علم کے روپ میں منظم کیا گیا تھا

گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اورسوات/مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور NGOs پر مختلف حملوں میں ملوث تھے

یہ دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ،نسلی،سیاستدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے

یہ نیٹ ورک افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کے لیے بھتہ خوری کی سرگرمیوں اور اغواء برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا

اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی جنہیں افغانستان سے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا

اس سلسلے میں حساس تنصیبات، اعلیٰ سطحی عہدیداران اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تاجروں /ملازمین کے خلاف بھتہ خوری سے بچنے کے لئے بہترین اقدامات برؤے کار لائے جا رہے ہیں

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداراے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں