مرغ زار چڑیاگھر سے لکڑی چوری کی شکایات پر وائلڈ لائف اسلام آباد کی جانب سے CDA انوائرمنٹ اینڈ فاریسٹ عملے کو چڑیاگھر میں داخلے سے روکنے پر ایکشن 26 جنوری کو فریقین طلب ،

*مرغ زار چڑیاگھر سے لکڑی چوری کی شکایات کا معاملہ*

سینئر سپیشل مجسٹریٹ کا محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کی جانب سے سی ڈی اے انوائرمنٹ اینڈ فاریسٹ عملے کو چڑیاگھر میں داخلے سے روکنے پر ایکشن

سی ڈی اے فاریسٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مرغ زار چڑیاگھر میں انوائرمنٹ فاریسٹ عملے کو وائلڈ لائف اسلام آباد کی جانب سے روکنے سے منع کر دیا،

ایس ایچ او کوہسار کو سی ڈی اے عملے کی جائے وقوعہ تک رسائی یقینی بنانے کی ہدایت،

سینئر مجسٹریٹ سی ڈی اے/ ایم سی آئی نے نوٹس لے لیا،

نوٹس میں وفعہ 26 فاریسٹ ایکٹ 1927, انوائنمنٹل پروٹیکشن ریگولیشن 2008، 4/5 لینڈ اسکیپ آرڈیننس 1966، 46,46 A(B) سی ڈی اے آرڈیننس کے مطابق لیا گیا،

سی ڈی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف IWMB کے اہلکاروں نے سابقہ چڑیا گھر سے درخت کاٹے ہیں، نوٹس

درختوں کی کٹائی سے اسلام آباد کے لاز کی خلاف ورزی کی گئی ہے، نوٹس

وائلڈ لائف سٹاف نے گیٹس کو تالے لگا کر سکیورٹی سٹاف بٹھایا ہوا ہے اور جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا ہے،نوٹس

اسلام آباد میں جنگلات اور نیشنل پارک کی حفاظت کرنا اور خلاف ورزی پر کاروائی کرنا سی ڈی اے کی ڈائریکٹوریٹ آف فاریسٹ کے پاس ہے، نوٹس

متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو جائے وقوعہ پر جانے سے نہیں روکا جا سکتا، اور قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں، نوٹس

سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے 26 جنوری کو فریقین کو طلب کر لیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں