نیب نے پی ٹی آئی دور میں بھرتی کئے گئے ایک ہزار سے زیادہ سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے کی چھان بین کا آغاز کر دیا کانٹینٹ ڈویلپیرز کو طلب کر لیا لیکن اعظم خان کا دست راست صافی بیورو کریٹ کو بچانے کی کوششیں
نیب نے پی ٹی آئی دور کے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے کی چھان بین کا آغاز کر دیا،
نیب نے نوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے میں کام کرنیوالے کانٹینٹ ڈویلپیرز کو طلب کر لیا ہے،
نیب کے مطابق اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے قاعدگیاں کی گئی ہیں،نیب نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آج پیش ہوکر تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے،
نیب کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کانٹینٹ ڈویلیپرز نے جو کام کیا اس کی تفصیل درکار ہے،
پی ٹی آئی دور میں حکومتی کارکردگی کی تشہیر کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد بھرتی کیے تھے اور نگران دور میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کانٹینٹ ڈویلیپرز کوفارغ کر دیا گیا تھا،