ہری پور کے نواحی گاوں حطار میں صحافی سہیل خان شہید کیس میں راضی نامہ نہ کرنے کی پاداش میں سہیل خان کی ہمشیرہ کو گھر میں داخل ہو کر قتل کر دیا گیا. ہری پور علاقےمیں شدید خوف

افسوسناک خبر صحافی کی بہن قتل
ہری پور کے نواحی گاوں حطار میں صحافی سہیل خان شہید کیس میں راضی نامہ نہ کرنے کی پاداش میں سہیل خان کی ہمشیرہ کو گھر میں داخل ہو کر قتل کر دیا گیا.
ہری پور علاقےمیں شدید خوف
ہری پور صحافی سہیل کو دو سال قبل خبر نشر کرنے پر قتل کیا گیا
ہری پور ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے کھلے عام گھومتے رہیے
ہریپور جس معاشرے میں سچ بولنے اور لکھنے پر صحافی کو قتل کیا جاے اور انصاف نا ملے ایسے قانوں کق کیا فاہدہ
ہری پور سچ لکھنے اور بولنے پر ہری پور دو صحافی شہید ہو چکے

ہری پور نیشنل فاروڈ الیکٹرانک میڈیا۔پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا ایسوسی ایشن آل پاکستان کے سینئر عہدیداران کا ہنگامی اجلاس طلب۔ہری پور کے گاؤں حطار کے صحافی کے قتل کے بعد زمانہ بدنام ملزمان نے جبراً راضی نامہ نہ کرنے کے پاداش میں سہیل احمد کی بہن کو ملزمان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔جس پر آج ہنگامی اجلاس سرپرست اعلی ملک تنویر احمد خان۔اور دیگر عہدیداران ڈاکٹر ارشد جمال۔شمریز خان۔شاہنواز خان۔سراج احمد خان۔واجد رشید۔ابرارحیدر۔ریاست خان۔فیصل خان۔طاہراقبال خان۔ناصر خان ستی۔اور دیگر ممبران نے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا۔ڈی۔جی انفارمیشن۔آئی جی کے پی کے۔ڈی آئی جی ہزارہ۔چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف ہائی۔فوری طور پرملزمان گرفتار کرکے دہشتگردی کے دفعات درج کرکے ملزمان کے خلاف تین ماہ کے اندر اندر سرے عام سزائے موت دی جائے۔اور پاکستان بھر کے صحافیوں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔۔صحافی سہیل احمد اور اسکی بہن کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔
نیشنل فاروڈ الیکٹرانک میڈیا ۔پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پورے پاکستان میں احتجاج کرے گی۔
سیکٹریڑی انفارمیشن ہری پور

پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ خیبر پختونخواہ نے ضلع ہریپورحطار کے صحافی سہیل خان قتل کیس میں راضی نامہ کی غرض سے مقتول کی بہن کو قتل کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی سہیل خان کو سچ لکھنے کی پاداشت میں پہلے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملزمان کی جانب سے ان کے خاندان پر راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا راضی نامہ نہ ہونے کی ناکام کوشش کرنے میں مقتول صحافی کی بہن کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا ہے جو کہ کھلی دہشت گردی ہے اور انتظامی کمزور گرفت کا واضح ثبوت ہے،پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ خیبر پختونخواہ کے صدر راشد علی راشد،جنرل سیکرٹری ذاکر تنولی،سیکرٹری انفارمیشن ملک سنجیل عباس اعوان نے واقعہ کو کھلم کھلا دہشت گردی قرار دیا،انہوں کے واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ایف سی سی ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزور گرفت اور ملزمان کو تحفظ دینے کی وجہ سے مقتول صحافی کی بہن کو قتل کیا گیا،انہوں نے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی کے پی کے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کے ساتھ ساتھ تحفظ دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں