انتخابی نشان ناجائز طریقے سے بدلنے پر ڈیرہ اسماعیل خان کے ریٹرننگ افسر کو نشان عبرت بنادیا گیا فوری نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقات الزام ثابت ہو گیا فوری معطلی اور 6 دن میں تحقیقات کا حکم

الیکشن کمیشن

این اے 44 ڈیرہ اسمعیل خان کے ریٹرننگ افسر نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کیا،،ترجمان

الیکشن کمیشن نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کرائیں ،ترجمان

یہ بات ثابت ہو گئی کہ ریٹرننگ افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،ترجمان

مذکورہ ریٹرننگ افسر کو تبدیل کرتے ہوئے سید گلفام عباس شاہ کو این اے 44 میں بطور ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا

چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو مذکورہ ریٹرننگ افسر کی فوری معطلی اور اُسے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردیں،ترجمان

مذکورہ افسر کے خلاف باضابطہ انکوائری کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ،ترجمان

کمیٹی چھ روز میں اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہو گی،ترجمان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں