جھنگ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 109 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 127 سے آزاد امیدوار سیلم طاہر گجر نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

جھنگ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 109 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 127 سے آزاد امیدوار سیلم طاہر گجر نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان انہوں نے لیگی امیدواروں شیخ محمد یعقوب اور راشدہ یعقوب کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سلیم طاہر گجر نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں انہی حلقوں سے انہوں نے اس وقت ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جب ضلع بھر میں کوئی امیدوار ن لیگ کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے ہر دلعزیز قائد میاں نواز شریف کو کامیاب کروا کر وزیر اعظم بنوانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پارٹی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے دونوں حلقوں سے ن لیگ کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر شیخ محمد یعقوب اور راشدہ یعقوب نے ان کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہونے پر سلیم طاہر گجر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا بھر پور یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں