سول جج کندھکوٹ نے صحافتی ڈگری (جرنلزم) کے بغیر خود کو صحافی کہلانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا۔

پروفیشنل صحافیوں کے لئے اچھی خبر
سول جج کندھکوٹ نے صحافتی ڈگری (جرنلزم) کے بغیر خود کو صحافی کہلانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا۔
سول جج کندھکوٹ نے سیکشن سی آر۔ پی سی کے تحت جاری کردہ آرڈر میں کہا ہے کہ کچھ افراد خود کو مختلف چینلس اور اخبارات کے صحافی کہلوا کر سرکاری دفاتر کے عملے اور تاجروں سے خرچی کے نام پر رقم وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں رقم نا ملنے کی صورت میں ساتھ انکو ڈرایا اور دھمکا بھی جارہاہے جو قانونن جرم ہے۔
ایسے جعلی عطائی افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لئے سول جج کندھکوٹ نے پولیس کو پابند کیا ہے کہ وہ کندھکوٹ کے تمام صحآفیوں کی ڈگری چیک کرنے کے ساتھ ڈگری کی تصدیق کروائیں بغیر ڈگری والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔
سول جج کندھکوٹ کے جاری کردہ آرڈر کی روشنی میں ضلع نوشہروفیروز کے پروفیشنل صحافیوں کی مشاورت سے یہاں بھی ایسی کاروائیاں عمل میں لانے کے لئے کورٹ سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں