خیرپور کے قریب مسلح ڈاکوؤں کی مال گاڑی سے لوٹ مار کم رفتار زون میں مال گاڑی کے پریشر کاک کو توڑ کر گاڑی روک دی۔

خیرپور کے قریب مسلح ڈاکوؤں کی مال گاڑی سے لوٹ مار۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے کم رفتار زون میں مال گاڑی کے پریشر کاک کو توڑ کر گاڑی روک دی۔ مسلح ملزمان نے گاڑی روک کر مال گاڑی میں نصب لوہے کے آلات توڑ کر لوٹ لیے۔مشکوک حرکات دیکھ کر ٹرین ڈرائیور نے ٹرین سے اتر کر جائزہ لیا تو ملزمان نے پتھراؤ کرکے بھگا دیا۔ متاثرہ مال گاڑی تاحال جائے وقوعہ پر موجود، واقعے کی اطلاع ریلوے کنٹرول کو دے دی گئی۔واقعہ ٹنڈو مستی ریلوے ٹریک پر پیش آیا جہاں حد رفتار پندرہ کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔ رفتار کم ہونے کی وجہ سے ڈاکو حملہ آوور ہوئے۔مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے خلاف ٹرین ڈرائیورز نے گاڑیاں روک دیں۔ کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کو گمبٹ میں روک دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں