کراچی میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 2 مسلح ملزمان نے دکان پر فائرنگ کر کے اہلسنت و الجماعت کے کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

کراچی میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، دو مسلح ملزمان نے دکان پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل اور تین کو زخمی کردیا ۔ پولیس نے جاعہ وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے خول جمع کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع دو موٹر سائیکل ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی ۔واقعے میں دکان مالک کا بھائی عبدالباری موقع ہر دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے چار افراد میں سے ایوب نے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔عینی شاہد کے مطابق ملزمان نے کوئی لوٹ مار کی کوشش نہیں کی،مقتول کا تعلق کسی جماعت سے نہیں تھا،مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سے دشمنی نہیں تھی ۔قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکیا جائے۔پولیس کےمطابق واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے ۔جاعہ وقوع سے نائن ائم ائم کےدرجن کے قریب خول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں