گھر کے سربراہ نےاپنی اہلیہ اور تین بچوں کو سروں میں گولیاں مار کرقتل کرنے کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ مقتولین دوکم سن بچوں کے منہ میں فیڈر تک موجود تھی۔

کراچی میں کی لرزہ خیز اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے کراچی ایئرپورٹ کے قریب ایک فلیٹ میں گھر کے سربراہ نےاپنی اہلیہ اور تین بچوں کو سروں میں گولیاں مار کرقتل کرنے کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ مقتولین دوکم سن بچوں کے منہ میں فیڈر تک موجود تھی۔ پولیس کا کہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کیجارہی ہے
شارع فیصل وائر لیس گیٹ ایئرپورٹ کے قریب عمارت کی چھٹی منزل پر واقع فلیٹ سے 5 لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے پستول اور خالی خول بھی ملے ہیں ۔فلیٹ میں رہائش پذیر احسن رضا نے بیوی اور بچوں کوقتل کرکےخودکشی کی ہے

فلیٹ میں تین بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اورریسکیو گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ایس ایس ملیر کا کہنا ہے کہ فلیٹ میں رہائش پذیرشخص نے بیوی اور بچوں کوقتل کرکےخودکشی کرلی
متوفی نے خود کشی سے پہلے ڈائری پر گھر والوں کے لئےایک نوٹ بھی چھوڑا ہے ۔نوٹ انگریزی زبان میں تحریر کیا گیا ہے متوفی نے اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ فائل کھولنے کی وصیت کی جس میں اس نے کہا کہ میں سید احسن رضا رضوی خود کشی اور بیوی بچوں کا قتل کررہا ہوں
محلے والوں کے مطابق متوفی احسن رضاگارمنٹ کا کام کرتا تھا اورکاروبار میں نقصان کے باعث بے روزگاراور پریشان تھا.اور فلیٹ بھی متوفی کے برادر نسبتی کا بتایا جاتا ہے
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ندا رضوی زوجہ احسن رضوی، دو سالہ بچی امہ ہانی،سات سالہ جبرائیل، پانچ سالہ میکائیل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں