پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندھے قتل کا معمہ سلجھا دیا، اجرتی قاتل کے ذریعے اسامہ کو قتل کروانے والے 3 دوست گرفتار مقتول کےدوستوں میں لڑکی کو بلیک میل کرنے کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا،

کورنگی عوامی کالونی پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندھے قتل کا معمہ سلجھا دیا، ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق
اجرتی قاتل کے ذریعے اسامہ کو قتل کروانے والے تین دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا،
مقتول کی دو روز بعد شادی تھی مقتول کا دوست طلحہ مایوں کے دن گاڑی میں بٹھاکر لے گیا تھا،
گرفتار ملزمان کورنگی دارالعلوم کے قریب مقتول کو چہرے پر گولی مار کر فرار ہوگٸے تھے، مقتول اسامہ کے دوستوں میں لڑکی کو بلیک میل کرنے کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا، پولیس نے جاٸے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد حاصل کرکے ملزمان کو گرفتار کیا،عوامی کالونی پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول اور گاڑی برآمد کرلی، گرفتار ملزم طلحہ کی گاڑی پر لگے مقتول کے خون کے نمونے بھی حاصل کرلیئے گئے گرفتار ملزمان میں مرکزی کردار ملزم طلحہ، عباد اور راحیل شامل ہیں، ملزم طلحہ نے عباد اور راحیل کو اسامہ کا قتل کرنے والے اجرتی قاتل سے ملوایا تھا، ملزم طلحہ نے مقتول کو قتل کے بعد قاتل کو اپنی گاڑی میں بٹھاکر دھوبی گاٹھ پر اتار دیا تھا، اجرتی قاتل بلوچستان فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، ترجمان ضلع کورنگی پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں