بدخشاں میں گرنے والے روسی طیارے کا ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

بدخشاں میں گرنے والے روسی طیارے کا ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

خصوصی رپورٹ: الامارہ اردو
کل اتوار کے دن افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ضلع کوہ آب کے پہاڑوں میں ایک روسی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی ریسکیو آپریشن کے بعد طیارے میں سوار چھے افراد میں چار کو نکال لیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بچائے گئے روسیوں کو آج صبح سویرے ضلع کوہ آب کے مرکز لے جایا گیا۔ وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کے مطابق ایک روسی امیر شخص کا یہ نجی طیارہ تھائی لینڈ سے بھارت اور تاشقند کے راستے روس جا رہا تھا، اس دوران طیارے میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے طیارہ افغانستان کے فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ گر کر مکمل تباہ ہوا مگر اس کے انجن میں آگ نہ لگی۔ بتایا جاتا ہے کہ روس، تاجکستان اور افغانستان کی حکومتیں سفارتی ذرائع سے واقعے کے حوالے سے مسلسل رابطے میں تھیں، امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن نے متعلقہ علاقے میں آپریشن کے لیے طیارے اور ریسکیو ٹیمیں بھیج دی تھیں۔ بالآخر رات گئے ریسکیو ٹیمیں طیارے کے حادثے کی جگہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
مذکورہ علاقہ انتہائی سرد، دور افتادہ اور پہاڑی علاقہ ہے جس میں کافی برفباری بھی ہوئی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی فضائیہ کی امدادی ٹیموں کے آپریشن کے نتیجے میں طیارے کے چار مسافروں کو بچا لیا گیا۔ اسے محفوظ علاقے میں منتقل کرنے میں مدد کی اور آج صبح انہیں کوہ آب کے ضلعی مرکز منتقل کر دیا گیا۔ وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں اس طیارے کے روٹ کی پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ تکنیکی خرابی کے باعث یہ اپنے راستے سے ہٹ کر افغانستان کے حدود میں داخل ہوا تھا۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یہ پہلا طیارہ حادثہ تھا جس پر کامیابی سے قابو پا کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے چار مسافر زندہ ہیں

فیض آباد (بی این اے) اطلاعات کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے بدخشان میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے چار مسافر زندہ ہیں۔
یہ چھوٹا روسی مسافر طیارہ ہفتے کی شام ضلع کوو میں اس وقت گر کر تباہ ہوا جب یہ ہندوستان سے روس جا رہا تھا، اس کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔
اس طیارے کا ملبہ کل افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاش کے بعد رات کو دیر سے دریافت ہوا تھا۔
شمالی افغانستان میں بدخشان کے مقامی اہلکار خان محمد حاجی اسد نے باختر ایجنسی کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ طیارے کے چھ میں سے چار مسافر زندہ بچ گئے۔
اس طیارے کے گرنے کے بعد روسی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ اس کے دو مسافر روسی تھے۔
افغانستان کی وزارت ہوا بازی نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس چھوٹے طیارے میں عملے کے چار ارکان اور دو مسافر سوار تھے۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ یہ طیارہ افغانستان کے سسٹم میں رجسٹرڈ نہیں تھا۔
ابھی تک طیارہ گرنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب بدخشان سے مقامی افغان حکام نے اطلاع دی ہے کہ اس طیارے کے چار بچائے گئے مسافروں کو جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا ہے اور وہ محفوظ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں