بدخشاں میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ روس کا پرائیویٹ جیٹ ہے

بدخشاں میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ روس کا پرائیویٹ جیٹ ہے

کابل( بی این اے ) وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام جو طیارہ بدخشان کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا وہ روس کا پرائیویٹ جیٹ ہے۔

وزارت نے کہا کہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر “FALCON-10” قسم کا روسی نجی جیٹ جس میں عملے سمیت 6 افراد سوار تھے ، ہندوستان سے تاشقند کے لیے پرواز کر رہا تھا، اور تیکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ گذشتہ شام 7 بجے اپنے روٹ سے ہٹ گیا اور ممکنہ طور پر صوبہ بدخشاں کے اضلاع زیباک اور کرن و منجان کے علاقے میں لاپتہ اور گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن نے مزید کہا کہ طیارے کا روٹ افغانستان کی فضائی حدود میں طے نہیں تھا طیارہ ممکنہ طور پر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنے روٹ سے ہٹ گیا۔

وزارت ٹرانسپورٹ وایوی ایشن کی تیکنیکی ٹیم کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور مکمل تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ طیارہ بھارت کا ہے۔

افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ کل رات گئے بدخشاں کے کرن و منجان اضلاع کے توپخانہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا۔
ابھی تک اس طیارے کے حادثے کی وجہ اور اس کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
بدخشاں کے محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ انجینئر ذبیح اللہ امیری نے باختر نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اس بھارتی طیارے کے گرنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک فوجی تحقیقاتی گروپ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے علاقے میں گیا ہے۔
تاہم کچھ میڈیا نے بتایا ہے کہ طیارہ دہلی سے ماسکو جا رہا تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔
خبر کی مزید تفصیلات بعد میں نشر کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں