قاضی احمد ۔ قومی شاہراہ قاضی احمد کے نزدیک روشن آباد کے مقام پر حادثہ نامعلوم گاڑی کی کیمیکل سے بھرے ٹینکر کو ٹکر ٹینکر الٹ گیا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ۔

قاضی احمد ۔ قومی شاہراہ قاضی احمد کے نزدیک روشن آباد کے مقام پر حادثہ نامعلوم گاڑی کی کیمیکل سے بھرے ٹینکر کو ٹکر ٹینکر الٹ گیا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ قاضی احمد کے نزدیک روشن آباد اسٹاپ کے مقام پر کراچی سے پنجاب جانے والے کیمیکل سے بھرے ٹینکر کو نا معلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا ٹینکر ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ کلیئنر شدید زخمی ہوگیا ہے جاں بحق ڈرائیور بشارت علی کا تعلق پنجاب کے علاقہ چیچہ وطنی سے بتایا جاتا ہے جبکہ زخمی کلینئر کو تحصیل اسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے دوسری جانب موٹروے پولیس نے کسی بھی نا خوش گوار حادثے سے بچاؤ کے لیے فائیر بریگیڈ طلب کرلی ہے جبکہ 1122 ایمبولینس کو بھی الرٹ کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں