کرکٹ بورڈ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف نے کہا کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں۔ذکاء اشرف نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفا دے رہے ہیں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔