جھنگ میں خون خوار جانور کا حملہ غریب لوگوں کی درجنوں بھیڑیں،بکریاں کھا گیا

حسوبلیل موضع ڈگری اور چاہ اُکاں والا میں خون خوار جانور کا حملہ غریب لوگوں کی درجنوں بھیڑیں،بکریاں کھا گیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات حسوبلیل کا علاقہ موضع ڈگری میں خون خوار جانور لکڑ بگھڑ کا حملہ اور غریب محنت کش مزدور الیاس خان نذر خان نواز خان ولد شہامد خان کی 28 بھیڑ و بکریاں کھا گیا۔ اور چاہ اکاں والہ سے رحمان خان کی دس بھیٹر بکریوں پر حملہ کر کے مار ڈالا،یاد رہے کہ پچھلے دنوں علاقے کے لوگوں نے خود آنکھوں سے خون خوار جانور کو دیکھا ہے، پولیس اس واقعہ پر پہنچی اور وقوعہ دیکھ کر چلی گئی۔ علاقہ مقیم کی محکمہ جنگلات اور حکومت سے اس جانور کو پکڑنے کی اپیل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں