پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ورکرز اجلاس کو پولیس نے رکوا دیا، پولیس کی بھاری نفری ورکرز کی آمد سے قبل ہی پہنچ گئی،پنڈال کے باہر پولیس کی نفری اندر پی ٹی آئی ورکرز کی نعرے بازی،

حلقہ این اے 156 سے پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ اورپی پی 231 سے امیدوار سردار خالد نثار ڈوگر کی رہائش گاہ پر انتخابی مہم کے آغاز کے لئے بلائے گئے ورکرز اجلاس کو شروع ہونے سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر رکوا دیا کرسیاں اکٹھی کروا کے ساونڈ سسٹم بھی بند کروا دیا تاہم پولیس کی باہر نفری اس پنڈال کے باہر موجود تھی لیکن ورکرز کی بڑی تعداد وہاں پہنچ کر نعرے بازی کرتی رہی پی ٹی آئی راہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے اسے سراسر زیادتی قرار دیا اور کہا کہ جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں 8فروری کو پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں