اقتدار میں لوٹ مار کرنے والوں نے آخر میں اپنے لیڈر کو ٹی وی پر گالیاں دیں ایسے بے غیرتوں کو عوام مسترد کردیں خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں خطاب

سیالکوٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا ورکر کنونشن سے خطاب

سیالکوٹ پچھلی دفعہ افسوس ہوا دھاندلی کی وجہ سے ہم اس حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ نہ جیت سکے

سیالکوٹ پچھلے چار سال پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی

سیالکوٹ پی ٹی آئی والوں نے اپنے مفاد کے لئے کام کیے

سیالکوٹ آخر میں ٹی وی پر بیٹھ کر اپنے لیڈر کو گالیاں دینے لگ پڑے

سیالکوٹ اس شہر میں ترقیاتی کاموں کی گنتی کا لمبا سلسلہ پچاس کی دہائی میں شروع ہوا

سیالکوٹ میرے والد یہاں سے پہلے صوبائی اور پھر قومی اسمبلی کے ممبر بنے

سیالکوٹ اس شہر میں ہم نے بے شمار ترقیاتی کام کروائے

سیالکوٹ یہ کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا فرض تھا

سیالکوٹ میاں نواز شریف اقتدار میں آئے گا اور ایک بھرپور ترقی کا سفر شہر میں شروع کیا جائے گا

سیالکوٹ ہم نے عمر گزار لی ہے لیکن یہ جو بچے ہیں انکے مستقبل کے لئے اس شہر کو نمونہ بنا دیں گے

سیالکوٹ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ گھر گھر جا کر دستک دیں آٹھ فروری کے ووٹ کے لئے

سیالکوٹ بلدیاتی انتحابات میں ہمارے نمائندوں نے جتنے ووٹ لئے اتنے ووٹ ہمیں جنرل الیکشن میں نہیں ملے

سیالکوٹ اس کی ایک وجہ دھاندلی بھی تھی

سیالکوٹ ہم نے اپنے لئے نہیں بلکہ نواز شریف کے لئے گھر گھر جانا ہے

سیالکوٹ نواز شریف نے ہمارے لئے قربانیاں دیں جیلیں کاٹیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں