غیر قانونی شکار کھیلنے والے بااثر شکاریوں کی وائلڈ لائف اہلکاروں پر یلغار
چھ مسلح شکاریوں نے غیر قانونی شکار کھیلنے سے روکنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور انکی ٹیم پر سیدھے فائر کھول دئیے، مقدمہ درج
تھانہ نیلہ کی حدود میں وائلڈ لائف حکام نے دوران گشت 6 مسلح غیر قانونی شکاریوں کو شکار کرنے سے روکا، ایف آئی آر کا متن
شکاریوں سے انکے ہتھیار اور شکار کئے گئے تیتر بحق سرکار ضبط کرنے کی کوشش کی گئی جس پر انہوں نے حملہ کر دیا ، پولیس
شکاری غیر قانونی طور پر بند تحصیل میں نایاب نسل کے پرندے کالے تیتر کے شکار میں مصروف تھے ، پولیس
شکاریوں کی جانب سے فائرنگ کی زد میں آکر اے ڈی وائلڈ لائف عدنان علی ورک اور واچر عبد الوہاب شدید زخمی ہوگئے
تھانہ نیلہ پولیس نے اے ڈی وائلڈ لائف کی مدعیت میں 2 نامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی