عمران خان ، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حبا فواد، صنم جاوید،حماد اظہر اور پرویز الہیٰ الیکشن سے باہر ہو گئے، عدالت نے کاغذاتِ نامزدگی خارج ہونے کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں

عمران خان ، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حبا فواد، صنم جاوید،حماد اظہر اور پرویز الہیٰ الیکشن سے باہر ہو گئے، عدالت نے کاغذاتِ نامزدگی خارج ہونے کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں
لاہورہائیکورٹ نے حلقہ این اے 122 اور این اے 89 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی ، چوہدری پرویز الٰہی ،فواد چوہدری ، حماد اظہر اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی وکیل نے دلائل دیے کہ موجودہ کیس میں الیکشن لڑنے سے نا اہلی کا اختیار ریٹرننگ افسران کے پاس نہیں۔ یہ اختیار عدالت کا ہے۔وکیل نے کہا کہ عمران خان کی سزا یابی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ سپریم کورٹ یہ کہہ چکی ہے کہ کسی کو نا اہل کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں۔ الیکشن کمیشن کا آرڈر ٹھیک نہیں ہےعدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی اپیلوں کو خارج کر دیا اور عمران خان کی دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقراررکھا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان نیازی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا

شاہ محمود قریشی انتخابات کے لیے نااہل

لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے

شاہ محمود قریشی نے این اے150 ،این اے 151 اور پی پی218 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے

کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آٓفیسر اور بعد میں اپیلٹ ٹربیونل نے مسترد کردیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں