توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا معاملہ* احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں دونوں کیسز پر سماعت کریں گے

راولپنڈی

*توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا معاملہ*

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں دونوں کیسز پر سماعت کریں گے

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کی جائے گی

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرخ شہزادی و دیگر ملزمان شامل ہیں

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو القادر ٹرسٹ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئی تھی

توشہ خانہ کیس میں آج مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے

گزشتہ سماعت پر دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے تھے

عدالت میں اب تک 12 گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں

کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں