چین کی تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے جمہوریہ نورو کے فیصلے کی تعریف

بیجنگ (شِنہوا)چین نے جمہوریہ نورو کی حکومت کے ایک چائنہ اصول کو تسلیم کرنے، تائیوان کے ساتھ نام نہاد سفارتی تعلقات ختم کرنے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار پیر کو جمہوریہ نورو کی حکومت کی جانب سے اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کرنے کے بعد کیا جس میں نورو حکومت نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے، اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت ہی واحد قانونی حکومت جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 میں اس کی توثیق کی گئی ہے اور یہ عالمی برادری میں ایک مروجہ اتفاق رائے ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے ایک چین اصول کی بنیاد پر 182 ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔نورو حکومت کا چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ ایک چین اصول وہ اتفاق رائے ہے جہاں عالمی رائے عامہ کا رجحان ہوتا ہے اور جہاں تاریخ کا جھکاو ہوتاہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین ون چائنہ اصول کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کے نئے باب کھولنے کے لیے نورو کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں