وفاقی حکومت کا گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ,نئے گورنر بلوچستان کے لیے نواب ہمایوں جوگیزئی، ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ، نواب غوث بخش باروزئی، انوار الحق کاکڑ، امین الدین بازئی ایڈوکیٹ، سردار ادریس تاج، صلاح الدین مینگل ایڈوکیٹ ، نوابزادہ گزین مری اور ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کے نام زیر غور ہیں،باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کوئٹہ سے واپسی پر گورنر بلوچستان کو استعفی دینے کی ہدایت کر دی ہے اس لیے گورنر امان اللہ یاسین زئی اگلے چند روز میں باضابطہ طور پر مستعفی ہو جائینگے،موجودہ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کے استعفے کے بعد نئے گورنر بلوچستان کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائےگا،ذرائع کے مطابق نئے گورنر بلوچستان کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ڈی آئی جی پولیس نواب ہمایوں جوگیزئی، ڈاکٹر فیض کاکڑ، سردار ادریس تاج، سینیٹر انوارالحق کاکڑ، گزین مری، صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ، نواب غوث بخش باروزئی اور ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کے نام زیر غور ہیں تاہم حتمی نام کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے۔۔۔
