اٹک میں پی ٹی آئی نے پارٹی کے منحرف رہنماکو ہی صوبائی اسمبلی کاٹکٹ جاری کردیا

میرٹ کی دھجیاں ۔
اٹک میں پی ٹی آئی نے پارٹی کے منحرف رہنماکو ہی صوبائی اسمبلی کاٹکٹ جاری کردیا
پی ٹی آئی قیادت نے امیدواروں کومیرٹ پرٹکٹ دینے کی دھجیاں اڑادیں اٹک کے صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی پی 3سے پارٹی کےمنحرف رہنما اعجازحسین بخاری کو ہی ٹکٹ جاری کردیااعجازحسین بخاری نے پانچ ماہ قبل 15اگست 2023 کو اپنی رہائش گاہ بخاری ہاوس میں اپنے بھتیجے خاورعباس بخاری جوکہ اس وقت پی ٹی آئی ضلع اٹک کے فوکل پرسن تھے کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی جس میں خاوربخاری نے اپنی اوراپنے چچااعجازحسین بخاری کی جانب سے نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو سزادینےکامطالبہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا واضح اعلان کیاتھاپریس کانفرنس میں اعجازبخاری اپنے بھتیجے کےساتھ موجودتھےاج پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے اعجازحسین بخاری کوپی پی تھری سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کارکنان حیران وپریشان ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں