سی ڈی اے کا شہری کو قبرستان میں پلاٹ فروخت کرنے کا انکشاف ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے انوار الحق کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا ۔سی ڈی اے سے پچیس جنوری تک جواب طلب کر لیا

سی ڈی اے کا شہری کو قبرستان میں پلاٹ فروخت کرنے کا انکشاف ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے انوار الحق کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا ۔سی ڈی اے سے پچیس جنوری تک جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے نے مبینہ طور پر قبرستان کی زمین نیلامی میں بیچ دی سروے ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے بعد نیلامی میں کامیاب شہری کو دس سال بعد بھی متبادل پلاٹ نہ سکا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق سی ڈی اے سے پلاٹ لینے والا شہری دس سال سے پلاٹ قبرستان سے باہر لےجانے کےلیے دھکے کھا رہا۔سی ڈی اے افسران نے بیان دیا کہ شہری کو متبادل پلاٹ دیں گے تاہم عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ سی ڈی اے افسران کو توہین عدالت میں سزا دیں ؟ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے طارق سلام مروت نے عدالتی احکامات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پچیس جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں