قصور پولیس کی نااہلی کے باعث ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے متعدد افراد کو لوٹ لیا، گلبرگ کالونی میں شہری سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی
تھانہ صدر کے نواحی علاقہ اسٹیل باغ موڑ سے مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی ، موبائل اور موٹر سائیکل چھیننے کے بعد گلبرگ کالونی میں سہیل نامی شہری کے گھر داخل ہو کر اس سے اپلائیڈ فار موٹر سائیکل نقدی و دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے ۔ ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ھاتھ میں اسلحہ لئے ڈاکو شہری سے واردات کرتے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ ڈاکوؤں نے پرانی چھینی گئی موٹر سائیکل گلبرگ کالونی کی سڑک میں چھوڑی اور نئی موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے